پولیس کے مطابق منگل کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود محمود آباد، منظور کالونی، فاروق اعظم مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35سالہ مشتاق عرف لالہ ولد عبدالعزیز ہلاک ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق متوفی کو 4 گولیاں ماری گئیں جن میں سے ایک اس کے سر میں لگی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت متوفی اپنی کیمیکل کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا وہ محمود آباد نمبر6، گلی نمبر1 کے مکان نمبر G-57 کا رہائشی اور 4بچوں کا باپ تھا۔ اہلسنت والجماعت کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص کالعدم سپاہ صحابہ محمود آباد سیکٹر کی کمیٹی کا رکن تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110